نیوزی لینڈ کا پاکستان کے خلاف سیریز کے شیڈول کا اعلان
02/August/2017, 12:48urdu.aaj.tv
فائل فوٹو
آکلینڈ:نیوزی لینڈ کرکٹ نےآئندہ سال جنوری میں پاکستان کے خلاف ہونےوالی سیریزکےشیڈول کا اعلان کردیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے ہوم سیریزکا جاری کردہ شیڈول کےمطابق ،پاکستان ٹیم آئندہ سال جنوری میں نیوزی لینڈ کا دورہ کرےگی جہاں وہ بلیک کیپس کے خلاف 5ون ڈےاور3ٹی 20میچزکی سیریزکھیلےگی۔
شیڈول کےمطابق ،پہلا ون ڈے6جنوری کوویلنگٹن، دوسرا 9جنوری کونیلسن، تیسرا 13جنوری کو ڈونیڈن، چوتھا 16جنوری کوہملٹن جبکہ پانچواں اورآخری ون ڈے19جنوری کوویلنگٹن میں کھیلا جائےگا۔
تین میچزپرمشتمل ٹی 20سیریزکا آغاز22جنوری کوویلنگٹن میں ہوگا، دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25جنوری کوآکلینڈ جبکہ تیسرا اورآخری میچ 28جنوری کوماؤنٹ مونگانوئی میں شیڈول ہے۔