Well Come to This Websites No 1 websites about satellite information

Thursday 27 July 2017

شاہد آفریدی بہترین ریکارڈ کے ساتھ بدترین ریکارڈ کے بھی مالک
27/July/2017, 09:59urdutimes.com

اسلام آباد : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی کو کرکٹ سے جتنی عزت اور شہرت ملی اتنی پاکستان میں کسی کو بھی نہیں ملی۔ سابق کپتان نے 1996 میں نیروبی میں سابقہ دنیا کی تیز ترین سینچری اسکور کی جس کے بعد سے اپنی ریٹائرمنٹ تک عوام میں ایسے مقبول ہوئے کہ ہر شخص انہی کے گن گاتا نظر آتا تھا۔لیکن انہیں اپنی بیٹنگ کے انداز کی وجہ سے بے حد تنقید کا بھی سامنا رہتا تھا۔شاہد آفریدی نے جہاں اپنے کیریئر میں کئی ریکارڈز سر کئے وہیں کچھ ایسے ریکارڈز بھی ان کے حصے میں آئے جو ان کے کیریئر پر ایک بدنما داغ بن کر رہ گئے ہیں۔تو آئیے جانتے ہیں وہ کون سے ریکارڈز ہیں جو ان کے کیریئر پر بدنما داغ لگا گئے۔کرکٹ کی دنیا میں بوم بوم آفریدی کے نام سے مشہور شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں سب سے سست 8000 رنز اسکور کئے۔ انہوں نے 8000 رنز اپنے کیریئر کے 395ویں میچ میں حاصل کئے۔ شاہد آفریدی دنیا کے وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے 300 سے زائد میچز کھیل کر اپنے کھیلے گئے میچز کی تعداد سے کم وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 398 میچز میں 395 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی 8000 سے زائد رنز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے کم اوسط کا ریکارڈ بھی رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 23.57 کی اوسط سے 8064 رنز اسکور کئے۔ سابق کپتان 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں سب سے بری فی وکٹ رنز کی اوسط رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 34.51 کی اوسط سے 395 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہد آفریدی کے سامنے بولنگ کرنے سے اچھے اچھے بولرز گھبراتے تھے لیکن کیا آپ اس بات پر یقین کریں گے کہ وہ اپنے پورے کیریئر کے دوران کھیل کے تینوں فارمیٹس میں کبھی بھی ٹاپ 10 بیٹسمینوں کی رینکنگ میں جگہ نہ بنا سکے۔ شاہد آفریدی جہاں اپنے کیریئر میں دنیا میں سب سے زیادہ چھکے لگانے کا ریکارڈ رکھتے ہیں وہیں سری لنکا کے سابق کپتان سنتھ جیسوریا کے بعد سب سے زیادہ دوسرے نمبر پر صفر کے اسکور پر آؤٹ بھی ہوئے ہیں جو اپنے آپ میں ایک منفرد ریکارڈ ہے۔تاہم ملک کے لئے شاہد آفریدی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کے لئے جو کارنامے انجام دیئے جو کوئی اور نہ دے سکا

Categories:


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment