Well Come to This Websites No 1 websites about satellite information

Friday 21 July 2017

سیریز کا شیڈول طے ہو گیا قومی کرکٹ ٹیم کب نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی؟ جانئے



لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول طے ہو گیا۔ قومی ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ جائے گی۔اس مختصر دورانیئے کی سیریز سے پہلے پاکستان ٹیم سری لنکا سے بھی مکمل سیریز کھیلے گی جس کے میچز متحدہ عرب امارات میں ہوں گے۔ آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت نومبر، دسمبر میں پاکستان اور بھارت کی سیریز بھی شیڈول ہے لیکن اس سیریز کے ہونے کا فی الحال کوئی امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم دسمبر میں مسلسل چوتھی بار نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ حکام نے دورے کی تفصیلات طے کر دی ہیں اور شیڈول کا اعلان کرکٹ نیوزی لینڈ جلد کرے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کرسمس کے بعد 26 دسمبر کو نیوزی لینڈ پہنچے گی اور دورہ 31 جنوری کو ختم ہو گا۔
Categories:


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment