Well Come to This Websites No 1 websites about satellite information

Friday 21 July 2017

راولپنڈی: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی تقریب چھوڑ کر چلے گئے



راولپنڈی: (21 جولائی 2017) معرکہ بڑا لیکن انعام چھوٹا!! شاہین کم انعامی رقم ملنے پر ناراض۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی راولپنڈی میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے سے اٹھ کر چلے گئے۔


اسلام آباد میں شاہینوں کے اعزاز میں نجی مال کی جانب سے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں کھلاڑیوں کو شاندار انعامات سے بھی نوازا گیا۔ لیکن بڑے معرکے کے چھوٹے انعام پر شاہین خوش نہ ہوئے اور تقریب چھوڑ کر ہی چلے گئے۔ کھلاڑیون کو شکوہ تھا کہ کہتان سرفراز احمد اور اوپنر فخر زمان کو زیادہ انعام ملے اور ہمیں کم۔

تقریب میں کپتان سرفراز احمد کیلئے ایک کنال پلاٹ اور فخر زمان کو پانچ لاکھ روپے دیئے گئے تاہم باقی کھلاڑیوں کیلئے صرف دو دو لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب کے منتظمیں کھلاڑیوں کی منتیں کرتے رہے۔ کھلاڑیوں نے پیٹ پوجا کی نہ گروپ فوٹو بنوائے اور یہ جا وہ جا۔

Categories:


Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Pellentesque volutpat volutpat nibh nec posuere. Donec auctor arcut pretium consequat. Contact me 123@abc.com

0 comments:

Post a Comment